لاہور(نامہ نگار)لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہداء پولیس کی فیملیز میں عید گفٹس کی تقسیم۔کئے گئے۔سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر افسران شہدائے پولیس کے گھر گئے ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔انہیں پھول اور مٹھائی بھی پیش کی۔سینئر پولیس افسران نے شہدا پولیس کے اہلخانہ کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے عید مبارک کا پیغام پہنچایا۔ شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہدائے پولیس کے اہلخانہ کو رمضان پیکج بھی دیئے گئے۔