قومی اسمبلی کے ارکان نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کے فوری اور مؤثر ردعمل کو سراہتے ہوئے بیرونی خطرات کے مقابلے کے لئے قومی اتحاد پر زور دیا ہے۔ خالد حسین مگسی نے اس دفاعی کامیابی کو "اللہ کی مدد’’ قرار دیتے ہوئے قوم سے ایمان، توبہ اور دعاؤں کے ذریعے شکرانے کی درخواست کی۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ اگر حکومت، افواج پاکستان، میڈیا، پارلیمان اور پوری قوم کا اتحاد جاری رہا تو بھارت تو دور کی بات دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حالیہ اشتعال انگیزیوں کے خلاف پاک افواج نے مؤثر ردعمل دیا، بھارت اندرونی اور بیرونی دباؤ کے باعث مزید اشتعال انگیزیوں کی طرف جا سکتا ہے کیونکہ بھارتی حکومت اندرون و بیرون ملک اپنی ساکھ کھو چکی ہے، نریندر مودی عالمی سطح پر تنہا ہو چکے ہیں جبکہ بھارتی عوام، اپوزیشن اور اقلیتیں ان سے دور ہو رہی ہیں لہذا اس صورتحال میں ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
پارلیمانی ڈائری