روس امن معاہدے کے میمورنڈم پر کام کیلئے تیار ہے: صدر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے میمورنڈم پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ “روس تیار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس عمل کو جاری رکھا جائے. انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے بات چیت مثبت رہی اورامن کے امکانات پر سنجیدگی سے غورکیا جا رہا ہے اگر فریقین نیت کے ساتھ آگے بڑھیں تو معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہو سکتی ہیں۔اس پیش رفت کوعالمی سطح پرروس یوکرین تنازع کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن