صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے محنت سے یہ مقام حاصل کیا. معرکہ حق کی فتح ، فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی جنرل عاصم منیر کا حق تھا. فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کوعبرتناک سبق سیکھایا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا خیرمقدم کیا۔سردار ایاز صادق نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور جنرل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے پاک افواج کا مورال مزید بلند ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن