دنیا کا سب سے مہنگا ٹی وی شو، ایک قسط کی تیاری پر کروڑوں ڈالر کا خرچہ

دنیا کے سب سے مہنگے ٹی وی شو کی ایک قسط کے اخراجات 10 کروڑ ڈالر اور اس کے صرف سیٹ پر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر خرچ ہوا، یہ نا تو گیم آف تھرونز ہے اور نہ ہی دی لاسٹ آف اس ہے۔

دنیا میں اب تک بنائی گئی سب سے مہنگی فلم پر 44 کروڑ ڈالرز سے کچھ زیادہ خرچ ہوا، یہ اسٹار وارز ایپیسوڈ VII تھی، اس میں گھنٹوں CGI (کمپیوٹر جنریٹڈ امیجری) اور بڑے بڑے نام شامل تھے۔ 

لیکن جو کچھ اب تک سامنے آیا ہے، اس میں تو ایک ٹی وی سیریز کی پروڈکشن فلم کو کم تر بنا دیتی ہے۔ جی ہاں دنیا کی اس سب سے مہنگی ٹی وی سیریز کی تیاری پر 4 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہوئے

ہیری پوٹر سیریز کی دوبارہ تیاری کو اب تک کا سب سے مہنگا ٹی وی شو کہا جا رہا ہے۔ ایک غیر ملکی میڈیا ادارے کے مطابق اسکی ایک قسط پر مبنی شو کے پروڈکشن کا بجٹ 10 کروڑ ڈالر ہوگا۔

چھ قسطوں پر مبنی سیون سیزن کی اس سیریز کا کل پروڈکشن بجٹ اس وقت ایک تخمینے کے مطابق 4.2 ارب ڈالر ہے۔ جبکہ اس وقت تک بنائی گئی سب سے مہنگی سیریز دی لارڈ آف رنگز: دی رنگ آف پاور ہے اسکی ایک قسط کی پروڈکشن پر 62 ملین ڈالر اور دو سیزن کے کے کل اخراجات ایک ارب ڈالر سے کچھ زیادہ ہے

لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ ہیری پوٹر سیریز اس سے کافی آگے نکل جائے گی۔ نئی ہیری پوٹر سیریز کی لاگت کا ایک بڑا حصہ اس شہر کی تیار پر لگے گا جو کہ شوٹنگ کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

یہ منی سٹی جسے میڈیا نے پوٹر ویل کا نام دیا ہے، اس پر وارنر برادرز اسٹوڈیوز کا تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ڈالر تک خرچ ہوگا۔ اس سٹی میں سیریز کے لیے تمام اہم مقامات بشمول ہوگ وارٹز، کنگز کراس اسٹیشن اور پرائیوٹ ڈرائیو بھی شامل ہے

ای پیپر دی نیشن