گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چوہدری کاشف خالد مہر کے ڈیرے پر آرائیں برادری کی سرکردہ شخصیات کے اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا، آرائیں برادری کی تنظیم کی کارکردگی اور2019میں متفقہ طور پر بنائی گئی ،رجیم کا تین سالہ مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ تین سال کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرانے بارے تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں مشترکہ طور پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایک ہفتے میں خود ساختہ رجیم سے بازپرس کرکے برادری کو آگاہ کرے گی،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ خود ساختہ رجیم چھ سالوں میں اپنی کابینہ کے پورے ممبران کا اجلاس نہیں کر سکی، برادری کی فلاح وبہبود کے لیے کیا کام کر سکتی ہے، برادری پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی شوقین خود ساختہ رجیم کارکردگی دیکھا کر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے نئے عہدے داروں کا انتخاب کرتی نہ کہ پانچ چھ رکنی ٹیم ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر فیصلہ کرتی،مشاورتی اجلاس میںسابق ایم پی اے مہر سلیم، سابق سٹی نائب ناظم حاجی احسان اللہ ،چوہدری مہر ساجد نعیم ہلاکو، حاجی اصغر مہر، حاجی جمیل مہر، سابق یوسی چیئرمین چوہدری افضل مہر سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔