گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد صدیق خاں نے سول ڈیفنس ڈ یپا ر ٹمنٹ کو فرسٹ ایڈ کٹس دئیے جس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں کمیونٹی کی حفاظت اور امدادی تیاری کو فروغ دینا ہے، کٹس بین الاقوامی حفاظتی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں، جنہیں صدر چیمبر نے سول ڈیفنس کے سینئر افسران کے حوالے کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر چیمبر رانا محمد صدیق خاں نے کہا کہ ہماری کمیونٹی کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس اقدام کے ذریعے جی سی سی آئی اپنے ان بہادر سول ڈیفنس رضاکاروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جو ہر بحران میں صف اول میں ہوتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ کٹس ان کے لیے بروقت طبی امداد فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی،انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی تربیت، عوامی آگاہی اور کاروباری اداروں و امدادی خدمات کے مابین مسلسل تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے،سول ڈیفنس کے افسران نے فرسٹ ایڈ کٹس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اورجی سی سی آئی کی عوامی فلاح و بہبود اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے مستقل کاوشوں کو سراہا۔