لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے تاجر اتحاد گروپ کے زیر اہتمام ٹائی گیپ بزنس ایکسیلنس ایوارڈز 2025 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اورپاکستان کی معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے والے بزنس لیڈرز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا تاجر برادری ملکی معیشت کا اہم ستون ہے۔پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں کاروبار کی ترقی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پاکستان کی واحد وزیر اعلیٰ ہیں چھوٹے کاروبارترقی کیلئے بڑی تعداد میں بلا سود قرض مہیا کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چھوٹے کاروباروں کو 10 لاکھ روپے سے 3 کروڑ تک کے قرض مہیا کیے جا رہے ہیں۔یمختصر عرصہ میں مہنگائی کی شرح کو ڈبل ڈیجیٹل سے سنگل ڈیجیٹ پر لا چکے ہیں۔بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں پاک فوج اور عوام کا کردار قابل تحسین رہا۔