گوجرانوالہ:کمشنر کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں رواں مالی سال کیلئے مجوزہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس محمد عبدالرئوف اور دیگر محکموں کے سربراہان نے کمشنر دفتر جبکہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے متعلق اسکیموں پر غور کیا گیا اور عوامی سہولیات، انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت گڈ گورننس پر زور دیا گیا۔ ان اسکیموں کے مالی، تکنیکی اور انتظامی پہلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں منظوری کے لیے متعلقہ فورمز کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ان سکیموں میں سیوریج اینڈ ڈرینیج چیلیانوالی منڈی بہاالدین تحصیل ملکوال منڈی بہاالدین میں گلیوں نالیوں کی تعمیر اور گجرات میں چوہدری ظہور الہی روڈ بائی پاس کھاریاں تا ڈنگہ تک توسیع وبحالی شامل ہیں،کمشنر نے ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران ان سکیموں میں معیاری میٹریل کے استعمال اوران کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں،ترقیاتی کاموں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن