حافظ آباد:ہزاروں طلبہ موسمی تلخیاں برداشت کرنے پر مجبور

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سکولوں کے کمرے امتحانات کیلئے مخصوص ہونے سے ہزاروں طلبہ شدید گرمی و حبس کے دوران کھلے آسمان تلے موسم کی ستم ظریفی کا تختہ مشق بننے پر مجبور، بعض سرکاری سکولوں کے طلبہ شدید گرمی وحبس کے باعث نڈھال ہوکر بے ہوش ہوتے رہے جبکہ محکمہ ایجوکیشن کے افسران ٹھنڈے کمروں میں مزے لینے میں مصروف، حافظ آباد شہر کے سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوںکے کمرے اسوقت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہونے کی وجہ سے مخصوص چلے آرہے ہیں حالانکہ ان سکولوں میں پہلے ہی تعداد کے لحاظ سے کمروں کی قلت محسوس کی جارہی تھی لیکن اب امتحانات کے وجہ سے ان کمروں میں بیٹھنے والی کلاسز بھی کھلے آسمان تلے موسم کی ستم ظریفی کا تحتہ مشق بننے پر مجبور چلی آرہی ہیں۔ گزشتہ روز شدید گرمی کی وجہ سے ان سرکاری سکولوں کے طلبہ نڈھال ہوکر بے ہوش ہوتے رہے جبکہ سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم اشرف سمیت ایجوکیشن افسران اپنے دفاتر کے ٹھنڈے کمروںمیں خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن