ایمن آباد(نمائندہ نوائے وقت )ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے سب انجینئر مرزا کامران منیراورحافظ صہیب کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اضافی اختیارات سونپ دئیے۔ سب انجینئرز نے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اضافی سیٹوں پر اپنے فرائض منصبی اداکرناشروع کر دئیے۔ انہوں نے کہاایم ڈی واسا نے ان پر جس اعتماد کااظہارکیا ہے وہ اس پر پورااترنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔