کامونکی(نمائندہ خصوصی)گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ دوشیزہ نے مبینہ طور پرتیزاب پی لیا،بتایا گیاہے کہ موضع رانا واہنڈو کے رہائشی سلیم کی چوبیس سالہ بیٹی(ز) بی بی نے مبینہ طور پر اپنی والدہ سے جھگڑا کرنے کے بعد واش روم میں رکھا تیزاب پی لیاجس کے نتیجہ میں اس کی حالت بگڑ گئی جسے فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیاگیا جہاں پر ڈاکٹرز نے اس کی حالت نازک بتائی ہے۔