گوجرخان، بازاروں میں عید خریداری کا رش ، تجاوزات کی بھرمار

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، بازاروں میں عید خریداری کا رش جبکہ تجاوزات کی بھرمار، راستوں سے راہگیروں کا گزرنا انتہائی دشوار ہوگیا بلدیہ عملہ کی چشم پوشی کے باعث شہر بھر میں تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ لیے عید خریداری کے لیے آنے والوں کو راستے بند ہونے کے باعث سخت ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا اس حوالہ سے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے فوٹوسیشن تجاوزات آپریشن تو کئی دنوں سے جاری ہے لیکن اب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ گزشتہ روز بازاروں میں تجاوزات مافیا نے مکمل طور پرقبضہ کر کے راستو کو بند کئے رکھا جس کے باعث خریداروں کا گزرنا دشوار ہو گیا بالخصوص خواتین کا گزرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے اس صورتحال پر شہریوں نے ڈی سی راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والوں کیلئے راستے کلیئر کرائیں 

ای پیپر دی نیشن