چیئرمین اے سی ایم گروپ سینیٹر طلحہ محمودکی گوجرانوالہ آمد

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین اے سی ایم گروپ سینیٹر طلحہ محمودکی گوجرانوالہ آمد پر انجمن تاجراں اتفاق یونین کے جنر ل سیکرٹری حاجی عبدالقدیر،حاجی عبدالمجید،حافظ محمد مسٹر جونیئر نے شاندار استقبال کیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر میاں عتیق الرحمن ایڈووکیٹ،عدنان زمرد،طارق حسن،محمد عاصم،رضارضوی،اشرف انصاری،محمد ابوبکر بھی ہمراہ تھے،چیئرمین اے سی ایم گروپ سینٹرطلحہ محمود کو حاجی عبدالمجید نے پنجابی پگڑی پہنائی اور حاجی عبدالقدیر نے پہلوانی گرز پیش کرتے ہوئے ویلکم کیا،تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اے سی ایم گروپ طلحہ محمودکا کہنا تھا کے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اوردفاع پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مہنگائی سے پسے عوام کیلئے انرجی کے میدان میں آسانیاں پیداکرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے،اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز، افواج پاکستان، تاجر کمیونٹی اور شہدائے پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن