گوجرانوالہ:سٹوڈنٹس کونسل کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ ہائی سکول کشمیر کالونی کینٹ میں سٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوں سے نو منتخب سٹوڈنٹس کونسلز کے ممبران نے شرکت کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان نے نو منتخب ممبران سے حلف لیا،اور ان کے جذبے کو سراہا، تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک ، ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر محمد کامران صدیقی ، شیخ الطاف، پرنسپل افضل ہنجرا اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن