نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)مبینہ ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والی دو بہنوں کی تدفین، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت،بینک منیجر کے خلاف مقدمہ درج، دو روز قبل مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے قتل ہونے والی دو سگی بہنوں22 سالہ تانیہ اور 19 سالہ انیلہ کو ان کے آبائی گاؤں لیل ورکاں میں سپردِ خاک کر دیا گیاغمزدہ فضا میں ہونے والی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔