کھنڈہ (نامہ نگار)رہنماپاکستان پیپلزپارٹی وحید اشرف نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے صدر مملکت آصف علی زرداری سیاسی اکائیوں کو متحد کرنے کے لیے کوشاں ہیں سیاستدان سیاسی تنازعات کے حل کے لیے وادیلا کرنے کی بجائے باہمی مذاکرات کاراستہ اختیار کریں یہی جمہوری اقدار کا تقاضہ ہے جسے سیاستدان ہونے کیناطے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو ترجیح دیناہوگی کیونکہ بات چیت ہی سے اختلافات کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فروغ جمہوریت کی خاطر لازوال قربانیاں دیں اور اب بھی اسی کاز کی خاطر برسرپیکارہے ہم کسی بھی صورت جمہوریت کو ڈیل ریل نہیں ہونے دینگے اور غیر جمہوری سوچ کو پروان چڑھانے والوِں کا رستہ روکیں گے انہوں نے کہا کہ مضبوط ریاست اور مستحکم معیشت کے لیے سیاسی استحکام لازم ہے پیپلز پارٹی کی ملکی و قومی مفاد اور جمہوریت کیلیے سیاسی مخالفین سے ڈائیلاگ کی ایک لمبی تاریخ ہے اب بھی صدر مملکت آصف علی زرداری مفاہمت کی علامت بن کر سیاسی اکائیوں کومتحد کرنے کیلیے کوشاں ہیں جو ملک و قوم کی حقیقی خدمت ہیانہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کو ہی فروغ دیکر ترقی و خوشحالی کی منزل کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔