امتحانات  نتائج، پہلی تین پوزیشنیں جنوبی پنجاب کی طالبات کے نام  


ملتان(خصوصی رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور نے ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔پہلی تینوں پوزیشنیں جنوبی پنجاب کی طالبات لے اڑیں۔ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی طالبہ سویرا ریاض نے 600 میں سے 545 نمبر لیکر پہلی پوزیشن،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی طالبہ رباب شبیر نے  542 نمبر لیکر دوسری پوزیشن،نشتر میڈیکل کالج ملتان کی طالبہ فاطمہ منیر نے 538 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے الحاق شدہ 43 میڈیکل کالجوں کے 5531 امیدواروں نے امتحان دیا۔4388 پاس،992 فیل ہوئے۔نشتر میڈیکل کالج ملتان کے  342 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔297 پاس اور 40 فیل ہوئے۔5 امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے۔امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 88.13 فیصد رہا۔ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل ضمنی امتحان 13 مئی 2022ء سے شروع ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن