فیروز والہ : ڈاکوئوںنے متعدد شہریوں کولوٹ لیا‘قربانی کے جانور بھی چھین لئے

 فیروزوالہ(نامہ نگار) رچنا ٹاؤن کے قریب ڈاکو موٹرسائیکل سوار اللہ رکھا ساتھی سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ نالہ ناصر کے قریب ڈاکو زمیندار کے ڈیرے پر ملازمین کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے قربانی والے جانور15 چھترے اور بکرے لے گئے۔  شیراز گارڈن میں ڈاکو خاتون کی مدد سے تاجر نواز احمد کے گھر پر دستک دے کراندر گھس آئے ‘ اہلیہ کو ہینڈز اپ کروا کرلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار، کوٹ نور شاہ میں ڈاکو مختار احمد کو یرغمال بنا کر نقدی چھین کر فرار، رحمان گارڈن میں گھر کی دہلیز پر کھڑے عمران سے موٹر سائیکل سواردو ڈاکونقدی چھین کر فرارہو گئے۔ باوے دی کٹیا کے قریب 2 ڈاکونسیم نامی موٹر سائیکل سوار سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار، فیض پور انٹرچینج کے قریب کار سوار ڈاکو پان شاپ کے یاسر کو ہینڈز اپ کروا کر ہزاروں روپے نقدی سگریٹ وغیرہ چھین کر فرار،بصرہ کالونی میں ڈاکوؤں نے تاجر آغا عمیر سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار،ڈھامکے کے قریب محمد شہزاد سے نقدی چھین کر فرار،ڈاکوؤں نے مقصود کی عدم موجودگی میں رات کو تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات 17 لاکھ روپے نقدی چار موٹر سائیکلیں چار راس بھینسیں چرا کر فرارہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن