پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہر شعبے میں ممکنہ تعاون کیلئے تیار : وزیر پارلیمانی امور

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تعلیمی میدان میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہر شعبے میں ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے۔ پاکستان میں میٹرو بس کا منصوبہ بھی ترکیہ کی بس سروس سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات میں کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے ترکیہ کے سفیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر نے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہر شعبے میں ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں میٹرو بس کا منصوبہ بھی ترکیہ کی بس سروس سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن