تمباکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس  سسٹم کا فوری نفاذکیا جائے:ماہرین

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیراعظم کی ٹیکس اصلاحات پر زور کے بعد ماہرین نے تمباکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ٹیکس اور انڈسٹری کے ماہرین نے بھی وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم  کا دائرہ تمام شعبوں تک بڑھایا جائے تاکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح چینی اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم  کے نفاذ سے ٹیکس آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن