سٹاک مارکیٹ میں مندا،سرمایہ کاروں کو 59ارب سے زائد کا نقصان

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان رہا‘مارکیٹ 1لاکھ19ہزار کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی ،سرمایہ کاروں کے 59ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 49فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ گزشتہ روز کے ایس ای 100انڈیکس 718پوائنٹس کمی سے 118,971پوائنٹس پرآگیا۔281پوائنٹس کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس36283پوائنٹس ، آل شیئرز انڈیکس 309 پوائنٹس کم ہو کر73878پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 949پوائنٹس کمیسے 179627پوائنٹس پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن