AkzoNobel  پاکستان نے ’’ڈیولکس ایشورنس‘‘وارنٹی پروگرام متعارف کرادیا

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میںپینٹ صارفین اعلیٰ معیار اور پائیداری کے حوالے سے ڈیولکس برانڈ پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ڈیولکس پینٹس بنانے والی معروف پینٹس اور کوٹنگز کمپنی  AkzoNobel نے نئے ’’ڈیولکس ایشورنس ‘‘وارنٹی پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ،جو پاکستان کی پینٹ انڈسٹری میںپہلا وارنٹی پروگرام ہے ۔AkzoNobel پاکستان کے سی ای او مبشر عمر نے بتایاڈیولکس یقینی نتائج فراہم کرنے والے کامل پینٹ کیلئے بہترین انتخاب ہے۔نئے ڈیولکس وارنٹی پروگرام میں12سال تک کی نئی وارنٹی شامل ہے،جو اندرونی،بیرونی،واٹر پروفنگ،اور enamel پینٹس میں13پراڈکٹس پر مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ۔اس میں دیرپا رنگ،یکساں فنشنگ،2ہزار سے زائد رنگوں کا انتخاب،بیان کردہ پینٹ کوریج،کریکنگ اور رنگ اکھڑنے سے تحفظ،پانی سے بچاؤ،اینٹی فنگل اور اینٹی الگل تحفظ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن