ایم جی موٹرز پاکستان کا ایک ہزار ہائبرڈگاڑیوں کی پروڈکشن کاسنگِ میل عبور 

لاہور(کامرس رپورٹر)ایم جی موٹرز پاکستان نے لاہور میں اپنے جدید ترین پلانٹ میں مقامی طورپر اسمبل شدہ MG HSپلگ ان ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل(PHEV)کی ایک ہزار گاڑیوں کی پروڈکشن کاسنگِ میل عبور کرلیاہے۔ یہ کامیابی پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی، لگژری اور ماحول دوست سلوشن کے لیے ایم جی موٹرز کے عزم کی عکاسی ہے۔ اکتوبر 2024میں آفیشل لانچ اور جنوری 2025میں مقامی پیداوار کے آغاز کے بعد سے MG HS PHEVنے اپنے ڈیزائن، کم لاگت اور ماحول دوست ڈرائیو کے ذریعے پاکستانی صارفین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن