فائرنگ اورتشدد کے واقعات میں5افراد کو زخمی کر دیا گیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فائرنگ و تشدد کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں سیم پل قادری ہوٹل کے قریب شراب کے نشہ میں دھت نامعلوم افراد نے 12سالہ عادل کو گولی مار دی جسے تشویشنا حالت میں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال داخل کرایا گیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 100ر۔ب لڑکا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آ کر پانچ سالہ عبدالرحمن زخمی ہو گیا۔ 45سالہ ندیم سکنہ رحمانیہ ٹاؤن، 36سالہ جاوید قمر سکنہ غوثیہ آباد، 22سالہ یوسف سکنہ 225ر۔ب زخمیوں میں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن