ہزار سے زائد ٹرالر‘ ٹرک سکھر کھڑے ہیں‘ محفوظہ راستہ دیا جائے: ٹرانسپورٹرز

کراچی (کامرس رپورٹر) گڈز ٹرانسپورٹ الائنس اور یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے عہدیداروں نثار حسین جعفری‘ ملک شہزاد، طارق گجر، غلام یاسین، گلفراز جدون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ببرلو سکھر کے مقام پر 7روز سے 30ہزار سے زائد لوڈ ٹرالرز ٹرکس کھڑے ہیں۔ آج جمعہ 12بجے تک ہماری گاڑیوں کو محفوظ راستہ دیا جائے۔ ٹرانسپورٹرز کینالوں کے معاملے پر سندھ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ 7 روز سے اناج اشیائے خوردونوش ادویات سبزی، پھل، مال، مویشی و دیگر اشیاء سے ٹرالرز لدے ہوئے جو خراب ہو رہی ہیں۔ ٹرالرز میں کوئلہ آئل ٹینکرز گیس کی ٹینکیاں بھی موجود ہیں جو خطرناک ہیں۔ گاڑیوں میں لدے متعدد مویشی بھی مر چکے ہیں جو قربانی کے لیے لائے جا رہے تھے۔ نا اہل سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹروں کی کوئی مدد نہیں کی۔ صوبائی وزراء سے بات ہوئی ہے لیکن وہ کوئی عملی اقدام نظر نہیں آ رہا، ایک کھلے ٹرک میں کوئلے کو آگ لگ چکی ہے۔ ڈرائیوروں کو خوراک نہیں مل رہی ہے تو جانوروں کو خوراک کہاں سے ملے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ مسئلہ جلد حل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن