٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭

لاہور (خبر نگار) خلیل الرحمن قمر نے ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج ودیگران کو دی جانے والی سزا کیخلاف اپیل ہائیکورٹ میں دائر کردی٭ہائیکورٹ نے 5 سالہ بچے کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی٭9 مئی جلائو گھیرائو  4 مقدمات کا جیل ٹرائل 22 مئی تک ملتوی٭ہائیکورٹ نے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کو عمر قید میں بدل دیا ٭منی لانڈرنگ مقدمہ، ہائیکورٹ کا ٹرائل کورٹ کو چودھری راسخ الٰہی، تحریم الٰہی کی درخواست کا دو ماہ میں فیصلے کا حکم ٭ہائیکورٹ  نےکمسن بچی باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دی ٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل محمود نے خاتون اغوا کیس میں ملوث ملزمہ رخسانہ بی بی کی ضمانت منظور کرلی٭ لاہور ہائیکورٹ پاسپورٹ کی ضبطگی کیس کی سماعت،توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری دفاع سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی٭ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی ‘حکومتی وکیل کو جواب کیلئے مہلت مل گئی ٭ تشہیری بورڈ آویزاں کرنے پر جاری ضلعی حکومت کے ٹیکس نوٹس کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے پنجاب حکومت و فریقین سے جواب طلب کر لیا

ای پیپر دی نیشن