فاسٹ کیبلز اور نسٹ کے زیراہتمام موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فور م کا انعقاد

لاہور (کامرس رپورٹر)فاسٹ کیبلز نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کے تعاون سے فاسٹ فارورڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد کیا ،جہاں اکیڈمیا ،انڈسٹری اورسول سوسائٹی سے متعلقہ سوچ کے حامل افراد پاکستان میں اختراع،جدت اورصنعتی تبدیلی کی کھوج کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔فورم میں ایک سرکلر اکانومی میں منتقلی کی فوری ضرورت کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔مستقبل کے نظریہ پر مبنی اس ماڈل کا تصور یہ ہے کہ کس طرح مٹیریل کو ڈیزائن، استعمال اور ری سائیکل کیا جاتا ہے، جو بالآخر فضلہ کو کم کرتا ہے اور وسائل کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔فورم میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کے پس منظر خاص کر توانائی کی قلت، صنعتی استعداد کاری، پلاسٹک اور ای ویسٹ کی آلودگی، پانی کی کمی، اور موسمیاتی خطرات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اسکول آف انٹر ڈسپلنری انجینئرنگ اینڈ سائنسز، نسٹ کے پرنسپل ڈاکٹر سید ارتضیٰ علی شاہ نے استقبالیہ خطبہ میں حقیقی دنیا کے چیلنجوں کو حل کرنے میں اکیڈمی کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور یونیورسٹی اور انڈسٹری کے اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن