فیروز والہ : ڈاکوئوں نے فیکٹری مالک سمیت متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

فیروزوالہ (نامہ نگاد)خان پورنہر کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے فیکٹری مالک اعجاز احمد سے 20 لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے ۔ رحمان گارڈن کے قریب ڈاکوؤں نے سٹور میں داخل ہو کر مالک مرتضی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر چار لاکھ روپے  چھین کرفرار ہو گئے۔ فیروز والہ سٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے نوجوان سے 80 ہزار روپے اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد پانچ موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن