فیروزوالہ( نامہ نگار) گھریلو جھگڑے کی بنا پر دو عورتوں سمیت پانچ افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ کالا شاہ کاکو میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان سلطان نے زہریلی گولیاں کھا لی ‘حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا ۔کوٹ عبدالمالک کے علاقہ میں نوجوان انس نے تیزاب پی لیا ‘حالت غیر ہو نے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ماڑی چہلاں کی رہائشی (ر) جو تین بچوں کی ماں اور منوں آباد کی رہنے والی( ط) نے گھریلو حالات سے تنگ آکر تیزاب و چوہے مار گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل کر ادیا گیا ۔ کوٹ نور شاہ کے علاقہ میں نوجوان آصف نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں‘حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیاگیا۔