لاہور(نامہ نگار) ڈالے میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے7 ملزم گرفتار ‘ مقدمات درج کر لئے گئے۔ کینٹ ڈویژن پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران پابندی کے باوجود کالے شیشوں والے ڈالے کا میں اسلحہ لیکر گھومنے والے 7ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سہیل، طلحہ،جاوید، حمزہ وغیرہ شامل ہیں۔ملزمان سے رائفلیں، میگزینز اور گولیاں برآمد کر کے ان کے زیر استعمال ڈالوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے اور بلیک پیپر اتار کر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔