تتلے عالی:نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 65سالہ خاتون زخمی 

تتلے عالی (نامہ نگار)نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے پینسٹھ سالہ خاتون زخمی ہوگئی،بتایا گیاہے کہ محلہ فیصل کالونی کی پینسٹھ سالہ خاتون اپنے ڈیرے پر کام کر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئی ،اہلِ علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پرموقع پر پہنچی اورابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کردیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن