گوجرانوالہ:ڈاکٹر مدثر رسول اگلے 2سال کیلئے صدر پیما منتخب

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیما گوجرانولہ کے ممبرز نے حق رائے دہی استعمال کیا اور کثرت رائے سے ڈاکٹر مدثر رسول کو اگلے دو سالہ کیلئے صدر منتخب کیا، صوبائی صدر ڈاکٹر ہمایوں نے نو منتخب صدر سے حلف لیا، حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب صدر ڈاکٹر مدثر رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پیما کے دستور کا پابند رہوں گا اور اپنی تنظیم کو فعال تر بنانے کیلئے تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائوں گا۔

ای پیپر دی نیشن