ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر) عید قریب آتے ہی شہر ٹبہ سلطان پور کی مارکیٹوں اور بازاروں کے اندر شاپنگ کرنے والوں کا رش بھی پڑھنے لگا، منچلے موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے پریشر ہارن بجابجا کر شہریوں کو پریشان کرکے رکھا ہے۔ بینک کے سامنے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث تجاوزات کی بھرمار ہوچکی ہے پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے شہریوں نے موٹرسائیکل لے جانے پر پابندی لگانے اور تجاوزات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔