پاکستان سے  جنگ میں رسوائی، انڈین آرمی کی سکھ رجمنٹ میں بغاو ت 

   اسلام آباد (آئی این پی )  بھارت کی پاکستان کے ساتھ چھیڑی  گئی جنگ اور سکھ آبادی کو ڈرونز سے ٹارگٹ  کرنے اور الزام پاکستان پر لگا نے کی کوشش بری طرح  ناکام  ہوگئی،ان تمام حالات میں سکھ سپاہیوں   نے ہندوستان  کا ساتھ دینے سے صاف انکار کیا۔ میڈیا رپورٹ  کے  مطابق بغاوت کے خطرے کے پیش نظر سکھ  رجمنٹ سے ہتھیار واپس لینے کی کوشش سے بغاوت کا آغاز ہوا،سکھ سپاہیوں نے ہندوستان  مردہ باد کے نعرے لگائے اور مختلف یونٹس میں اپنی وردیاں جلا دیں۔لدھیانہ چھائونی سے بغاوت کا آغار 14 سکھ رجمنٹ سے شروع ہوا ،جو رفتہ رفتہ دوسری رجمنٹس اور چھانیو ں میں پھیل  گئی،رفتہ رفتہ دوسری رجمنٹس میں بھی بغاوت پھوٹ پڑی۔واضح  رہے کہ بھارت نے بہت پہلے اس خطرے کو محسوس کر لیا تھا  کہ اگر پاکستان نے حملہ کیا، تو بھارت کی فوج کے اندر موجود کچھ عناصر سکھ اور مسلمان  ہندوستان کے خلاف ہو سکتے ہیں، انڈیا کا گھنا ئونا خواب اب سچ ثابت  ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن