گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رہنماایم این اے شازیہ فرید نے کہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی سلامتی اور خوشحالی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے تمام تر عالمی دباؤ مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کئے جبکہ میاں شہباز شریف کی وزارت عظمی میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا وہ منہ توڑ جواب دیا ہے جسے صدیوں یاد رکھا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی وسماجی راہنما صداقت بٹر کے ڈیرے پر چوہدری یوسف بٹر کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ضلعی سینئر نائب صدر ن لیگ چوہدری یوسف سندھو،حاجی احمد چیمہ،پیر عامر فرید اور دیگر بھی موجود تھے۔پاکستانی قوم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملکی سلامتی اور دفاع کے معاملے میں پوری طرح متحد ہے۔