پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی  وحید مراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی وحید مراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔صحافی وحید مراد کی مچلکے کم کرنے کی استدعا کو بھی منظور کر لیا گیا۔عدالت نے صحافی کی ضمانت 50 ہزار مچلکوں سے کم کر کے 20 ہزار روپے کر دی۔

ای پیپر دی نیشن