لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے فلیگ شپ پروگرام سکلڈ پنجاب انیشیٹو کے تحت دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کے پلان "میں ڈیجیٹل"سلوگن کے تحت فیصل آباد کی دیہاتی پوسٹ گریجوایٹ و گریجوایٹ بچیوں کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔پروگرام کے تحت بچیوں کو آن لائن ارننگ کیلئے 6 ماہ تک آن لائن تربیت فراہم کی جائیگی جس کیلئے 30 ہزار ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا گیاہے جبکہ ایک ہزار بچیوں کو ڈیسک ٹاپس تقسیم کیئے جائینگے-صوبائی وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے فیصل آباد میں پروگرام کا افتتاح کیا۔چیئرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس سکل ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ،ارفع کریم کے والدین کرنل(ر)امجد و مسز امجد بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔