بلاول کا اعلیٰ سطح قومی سلامتی کمیٹی کا سربراہ مقرر ہونا احسن اقدام:مخدوم احمدمحمود 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی صدارت میں مخدوم ہاؤس لاہور میں پارٹی کااہم مشاورتی اجلاس ہوا۔آئندہ ہفتے ہونے والے ضمنی انتخاب  پر مشاورت کی گئی۔ مخدوم سید احمد محمودنے کہا  چیئرمین بلاول بھٹو کو اعلیٰ سطحی قومی سلامتی کمیٹی کا سربراہ مقرر ہوناوزیراعظم کا احسن اقدام ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن