لاہور(لیڈی رپورٹر) جامعہ پنجاب کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے یونیورسٹی آف لاہور میں پیکا ایکٹ پر پینل ڈسکشن میں بطور مہمان شرکت کی۔تقریب "ڈی مسٹیفائنگ ڈس انفارمیشن،اینالیسس آف دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ" کے عنوان سے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیر اہتمام سکول آف انٹیگریٹڈ سوشل سائنسز نے کی جس میں تعلیم، میڈیا اور سرکاری شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے جھوٹی معلومات اور سائبر جرائم کے تناظر میں پیکا قانون کے اثرات، چیلنجز اور اہمیت پر گفتگو کی۔ مقررین میںڈاکٹر عدیل نواز خان،ظہیر احمد سلہری اور ڈاکٹر راغب شامل تھے۔نظامت ڈاکٹر بلال اسلم نے کی،منتظم ڈاکٹر کشور منیر‘ سربراہ شعبہ ایس آئی ایس ایس تھیں۔