وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی فیلڈمارشل عاصم منیر کو مبارکباد‘ نیک خواہشات کا اظہار 

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ انکی قیادت میں پاک فوج نے قومی سلامتی، داخلی استحکام اور دہشت گردی کے خلاف بے مثال کامیابیاں سمیٹیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی سے سیدعاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں مزید رنگ دکھائیں گی۔ وزیر تعلیم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انکی پیشہ ورانہ عسکری خدمات پرزبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن