ایک ہزارفلسطینیوں کیلئے مفت حج اتحاد امت کی بہترین مثال:حافظ عبدالکریم  

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے خادم الحرمین الشریفین ملک شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک ہزارفلسطینیوں کو حج کی تمام تر سہولیات مفت فراہم کرنے کے اعلان کو امت مسلمہ کے اتحاد کی روشن مثال قرار دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اپنی جیب سے فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کیلئے حج کے انتظامات کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔حافظ عبدالکریم نے سعودی حکومت کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کیلئے سفر حج کو آسان فرمائے اوراس حج کو مظلوم  فلسطینیوں کیلئے اسرائیلی مظالم سے نجات کا ذریعہ بنائے۔

ای پیپر دی نیشن