لاہور ( لیڈی رپورٹر ) لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ون کے امتحانات گزشتہ روز شروع ہوگئے، تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ پہلے روز سوکس، سائیکالوجی، بزنس میتھ اور جیالوجی کا پیپر لیا جا رہا ہے، رواں سال 1 لاکھ 75 ہزار امیدوار امتحان دیں گے. 1 لاکھ 53 ہزار ریگولر جبکہ 22 ہزار پرائیویٹ امیدوار امتحان دیں گے، امیدواروں کے امتحان دینے کیلئے 570 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو بغیر اجازت امتحانی سنٹرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔