لاہور( خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 23 مئی جمعہ ساڑھے 12بجے بھارت کے مقابلہ میں پاکستان کی واضح فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے اور افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ’’ضرب پاکستان کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جائیگا۔ کانفرنس مرکزی جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا لاہور میں ہو گی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں کمیٹیاں تشکیل دیدی ۔ مرکز صراط مستقیم لاہور میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں اجلاس کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ضرب پاکستان کانفرنس عوامی جذبات کی بہترین طریقے سے ترجمانی کریگی۔