حکمرانوںنے جھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا:جاوید قصوری 

 لاہور( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمرانوںنے لوٹ مار اورجھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف کے پروگرام کی محتاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک و قوم کو درپیش سیاسی و معاشی بحران سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ جب تک حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرتی اس وقت تک ہم سڑکوں پر رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن