راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پانی کے عالمی دن 22 مارچ کے موقع پر واسا راولپنڈی نے شہریوں کی آگاہی و رہنمائی کے لیے واک کا اہتمام کیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پیغام ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں دنیا کو مختلف پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے کہا کہ تمام ممالک مل کر ہی ایک لائحہ عمل کے ذریعے اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں ایم ڈی واسا نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ جنگلات لگا کر کیا جا سکتا ہے اور واسا راولپنڈی اس سلسلے میں حکومت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہا ہے پانی کے عالمی دن کے موقع پر واسا راولپنڈی کی طرف سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈی واسا سمیت افسران و عملے کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پانی کے عالمی دن کے حوالے سے بینزر آویزاں کیے گئے اور شہریوں میں پانی کی اہمیت سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔