لاہور(نامہ نگار) نا جائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کے دوران چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے ملزم امن شمعون کو گرفتارکر کے ایک پستول،میگزین اور گولیاں برامد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔ شاہدرہ ٹاون پولیس نے کالے شیشوں والے ڈالے میں اسلحہ لیکر گھومنے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے تین ملزمان اسد سلیم،افسر اور حسن کوگرفتار کر کے 2 رائفلیں،ایک پسٹل،گولیاں اور میگزین برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔