اسلام آباد میں میڈ ان گوجرانوالہ ایکسپو اپنے اہداف حاصل نہ کرسکی: عمر اشرف

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر اشرف مغل نے ’’نوائے وقت‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میڈ ان گوجرانوالہ ایکسپو‘‘ جو حال ہی میں اسلام آباد میں منعقد کی گئی اس نے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کی اور نہ ہی اپنے اہداف حاصل کرسکی،انہوں نے چیمبر انتظامیہ کی ناتجربہ کاری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر انتظامیہ بیشتر صنعتکاروں کو ایکسپو میں شرکت پر آمادہ نہ کر سکی، جس کے باعث بزنس کمیونٹی کی آمد کم ہونے سے ایکسپو کی رونقیں ماند پڑ گئیں،انہوں نے ماضی میں سابق صدر چیمبر شعیب بٹ کے دور میں ہونیوالی ایکسپو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کامیاب ایکسپو سے اس حالیہ تقریب کا موازنہ کیا جائے،تو ہمارے دور میں ہونیوالی ایکسپو بہت بہتر تھی،حالانکہ لاہور میں ہونے کے باوجود اسوقت ایکسپو میں غیر ملکی وفود، سفرا اور متعلقہ وزرا کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی، جبکہ اسلام آباد جیسے اہم مقام پر ’’میڈان گوجرانوالہ ایکسپو‘‘ہونے کے باوجود اس ایکسپو میں حکومتی نمائندوں، بیوروکریٹس اور سفرا کی شرکت نہ ہونے کے برابر رہی،انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکسپو کو شادی ہال میں منعقد کرنا ایک بڑی غلطی تھی، اس نوعیت کی تقاریب کے لیے پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر جیسے بین الاقوامی معیار کے مقام کا انتخاب ہونا چاہیے تھا۔

ای پیپر دی نیشن