لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بنیان مرصوص کی کامیابی پر ہفتہ قومی یکجہتی کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور، ساہیوال، قصور، شیخوپورہ، ملتان، پشاور، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں کانفرنسز،سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ لاہورکے مقامی ہال میں صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے بنیان مرصوص قومی یکجہتی سیمینار سے خطاب کیا۔ شرکا نے پاکستانی پرچم بھی تھامے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا ئے، خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بنیان مرصوص کی کامیابی سے پاکستان کا دنیا میں مقام مزید بلند ہو گیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کے زیراہتمام نجی ہوٹل میں ''بنیان مرصوص کانفرنس' میں مختلف مذہبی، سیاسی، دینی و سماجی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کے صدر ملک کلیم اللہ، مرکزی سیکریٹری جنرل انعام اللہ، صدر دعوت و اصلاح ابو عکاشہ، مدیر دارالافتاء خیبرپختونخواہ مفتی توصیف احمد، چیف خطیب خیبرپختونخواہ طیب قریشی، پاکستان راہِ حق پارٹی کے مرکزی رہنما ابراہیم قاسمی، جمعیت علماء اسلام (س) کے ممتاز رہنما مولانا یوسف شاہ، صدر شباب اہل سنت و الجماعت پشاور معراج الدین سرکانی، انفارمیشن سیکرٹری آل پارٹی حریت کانفرنس مشتاق احمد بٹ، مفتی معرفت شاہ مرکزی نائب امیر ہدی الہادی پاکستان ودیگر شریک ہوئے۔