گوجر خان، مہم کے بعد بازاروں میں پھر سے تجاوزات کی بھرمار

 گوجرخان (نامہ نگار) گوجر خان میں چند دنوں کی تجاوزات کے خلاف مہم کے بعد بازاروں میں پھر تجاوزات کی بھرمار، تجاوزات کے باعث شہریوں کا بازاروں سے گزرنا دشوار ہوگیا،تجاوزات کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شروع کیا گیا آپریشن گوجرخان میں صرف نمود و نمائش اور فوٹو سیشن تک محدود رہا عملی طور پر کوئی کارکردگی نہ دکھائی گئی جس کے باعث تجاوزات مافیا بازاروں میں پھر حرکت میں آگیا بازاروں میں تجاوزات کے باعث راہگیروں کا گزرنا دشوار ہو چکا ہے اس صورتحال پر شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  تجاوزات کے خلاف صحیح معنوں میں آپریشن کر کے راستوں کو کلیئر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن